وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ مسجد الحرام کے تقدس و صفائی کا خاص خیال رکھیں اور وضو مخصوص مقام پر ہی کریں۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے اپنے ایکس اکاونٹ پر زائرین حرم کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسجد الحرام میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ وضو کے لیے مقامات مخصوص ہیں اس لیے پینے کے لیے فراہم کیے گئے زم زم کے کولرز سے وضو نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے فرش پر پانی گرتا ہے جو دوسروں کے لیے مشکل کا باعث بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
مسجد الحرام میں صفائی کا کام محض 35 منٹ میں مکمل کیا جاتا ہےNode ID: 887019
واضح رہے مسجد الحرام میں لاکھوں عمرہ زائرین ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں جبکہ مسجد کے صحنوں اور دیگر مقامات کی صفائی کے لیے سیکڑوں کارکنان بھی متعین کیے جاتے ہیں جو مسلسل مقامات کو صاف رکھتے ہیں۔
بعض زائرین پینے کے لیے مسجد الحرام میں رکھے گئے آب زم زم کے کولرز سے وضو کرتے ہیں جس کی وجہ سے پانی گرنے سے فرش گیلا ہو جاتا ہے جو دیگر افراد کے لیے دشواری کا باعث ہوتا ہے۔
مسجد الحرام کے اندر مختلف مقامات پر وضو خانے موجود ہیں جہاں زائرین آرام سے وضو کرسکتے ہیں۔