سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو وزارت کے ہیڈ کوارٹر ریاض میں برونائی دارلسلام کے وزیر خارجہ ایروان یوسف کا سرکاری دورے میں خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کےمطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات، تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے مشترکہ تشویش کے کئی علاقائی اور بین الاقوامی امور کے حوالے سے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کے پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب کے وژن 2030 کی روشنی میں دونوں برادر ملکوں اور عوام کے درمیان تعاون اور شراکت داری بڑھانے کے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔