سعودی عرب کا راؤنڈ لگانے والے سائیکلسٹ کا مقابلہ جاری
جمعرات 2 فروری 2023 10:31
’آج جمعرات کو چوتھا راؤنڈ شروع ہوگا جس میں 163.4 کلو میٹر کی مسافت طے کی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
العلاسے شروع ہونے والا سائیکلسٹ کے مقابلے کا تیسرا راؤنڈ مکمل ہوچکا ہے جس میں 159.5 کلو میٹر کی مسافت طے کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تیسرے راؤنڈ میں پہلی پوزیشن ناروے کے سورین ویرنکسن نے حاصل کی ہے۔
تیسرے راؤنڈ کے ضمن میں سعودی سائیکلسٹ کی تنظیم نے شوقیہ کھلاڑیوں کے لیے 42 کلو میٹر کے مقابلے کا اہتمام کیا جس میں 14 سعودی نوجوانوں نے شرکت کی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق آج جمعرات کو چوتھا راؤنڈ شروع ہوگا جس میں 163.4 کلو میٹر کی مسافت طے کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ’سعودی عرب کا راؤنڈ‘ نام سے ہونے والے مقابلے میں متعدد ممالک سے سائیکلسٹ شریک ہیں۔