Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 مارچ کو ہو گا (فوٹو: اے ایف پی)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
جمعے کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر  ضمنی الیکشن 19 مارچ بروز اتوار ہوگا۔
ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے، اور یکم مارچ تک واپس لیے جا سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ’این اے 42 مہمند، این اے 44 خیب، این اے 61  راولپنڈی، این 70 گجرات، این اے 87 حافظ آباد، این اے 93 خوشاب، این اے 96 میانوالی، این اے107 فیصل آباد، این اے 109 فیصل آباد، این اے 135 لاہور، این اے 150 خانیوال، این اے 152 خانیوال، این اے 158 ملتان، این اے 164 اور این اے 165 وہاڑی میں ضمنی الیکشن ہوگا۔‘
اس کے علاوہ این اے 5 اپر دیر، این اے 6 اور 7 لوئر دیر، این اے 8 مالاکنڈ، این اے 9 بونیر، این اے 16 ایبٹ آباد، این اے 19 صوابی، این اے20 مردان، این اے 28 پشاور، این اے 30 پشاور، این اے 34 کرک اور این اے 40 باجوڑ میں ضمنی الیکشن ہوگا۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بلدیاتی عہدیداران معطل
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی  انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے تمام بلدیاتی عہدیداران کو معطل کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ ہدایات آئین کے آرٹیکل (3) پ218 اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 3 اور8 کے تحت جاری کیں۔

شیئر: