Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوڑھے سعودی مالک سے پیار کرنے والی اونٹنی کی ویڈیو وائرل

اونٹ جن مقامات سے گزرتے ہیں وہ بھی یادداشت میں محفوظ کرتے ہیں۔ (فوٹو: العربیہ نیٹ)
سعودی سوشل میڈیا پر ایک اونٹنی اور اس کے سعودی مالک کی ویڈیو وائرل ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونٹنی اپنے مالک کی بیماری کے دوران جدائی اور اس کے بعد ملنے پر کتنی خوش ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بوڑھا سعودی شہری بزرگوں کے لیے مخصوص گاڑی میں بیٹھا ہوا ہے جبکہ اونٹنی اپنے مالک کو دیکھ کر اس طرح  قریب آکر اس طرح محبت کا اظہار کررہی ہے جسے وہ اسے کئی روز سے نہ دیکھ کر پریشان تھی اور اب خوش ہو گئی ہے۔ 

اونٹ اپنے مالک کی آواز کئی سال بعد سن کر بھی پہچان جاتے ہیں۔ (فوٹو: العربیہ نیٹ)

اونٹوں کی افزائش کرنے والے محمد الدوسری نے وڈیو پر تبصرہ کرتے  ہوئے کہا کہ ’مالک کے ساتھ فراق کے بعد ملاپ پراونٹنی کی طرف سے خوشی کا اظہار اونٹ پالنے والوں  کے لیے کوئی نیا نہیں۔ اس قسم کے واقعات آئے دن ہوتے رہتے ہیں۔‘
محمد الدوسری نے کہا کہ ’اونٹ اپنے مالک سے بے حد پیار کرتا ہے۔ اونٹوں کی یادداشت زبردست ہوتی ہے یہ طویل عرصے کے بعد بھی مالک کی صرف آواز سُن کر پہچان لیتے ہیں۔ یہ جن  مقامات سے گزرتے ہیں وہ بھی ان کی یادداشت محفوظ ہو جاتے ہیں۔‘
سوشل میڈیا پر صارفین نے وڈیو پر پسندیدگی کا اظہارکیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’یہ جانوروں کا اپنے مالکان کے ساتھ  پیار اور وفاداری ہے۔‘
صارفین کا مزید کہنا تھا کہ ’اونٹ کو اللہ نے کچھ ایسی خوبیاں عطا کی ہیں جودوسرے جانوروں میں نہیں ہوتیں۔ اونٹ ایسا جانور ہے جو رات کی تاریکی اور وسیع و عریض صحرا میں راستہ پہچان لیتا ہے۔ کسی رکاوٹ یا تھکاوٹ یا بھول چوک کے بغیر اپنی منزل تک پہنچ جاتا ہے۔‘

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: