Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرویز رشید کیخلاف کارروائی کی توثیق

اسلام آباد... وزارت داخلہ نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمل در آمد کے بعد نیوز لیکس کا معاملہ طے پاگیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹوئٹ واپس لئے جانے کے بعد وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی جانب سے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری کے بعد متعلقہ اداروں نے اس پر عمل در آمد کیا۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر راو تحسین علی خان نے معاملے کو پیشہ ورانہ طریقے سے ہینڈل نہیں کیا۔ راو تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی۔ انکوائری کمیٹی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے قلمدان واپس لینے کی بھی سفارش کی۔ کمیٹی نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے خلاف کارروائی کے فیصلے کی بھی توثیق کی۔اخبار کے ایڈیٹر اور رپورٹر کے خلاف کارروائی کے لئے معاملہ اے پی این ایس کو بھیجا جائے گا۔

 

شیئر: