Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈینٹسٹ کی درآمد پر مکمل پابندی

دمام .... سعودی وزار ت محنت و سماجی فروغ نے سعودی ڈینٹسٹ کو خدمت کا موقع مہیا کرنے کیلئے بیرون مملکت سے ڈینٹسٹ کی درآمد بند کردی۔ ڈینٹل کے شعبے کی سو فیصد سعودائزیشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزارت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے مکہ اخبار کو بتایا کہ دانتوں سے متعلق کسی بھی شعبے کے ڈاکٹر درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔ اس سلسلے میں وزارت صحت سے تال میل کرلیا گیا ہے۔ مملکت کے بعض ڈاکٹروں نے اس پابندی کی حمایت کی ہے جبکہ امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی میں ڈینٹل کالج کے ڈین ڈاکٹرفہد الحربی نے اس کی جزوی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت اسپیشلسٹ ڈینٹسٹ کی ہمیں ضرورت ہے کیونکہ اس حوالے سے سعودی ڈاکٹروں کی تعداد ناکافی ہے۔

شیئر: