Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کا مشاورتی اجلاس، پاکستان کی شرکت 

مملکت میں انسانی سمگلنگ کو روکنےکے لیے سزائیں مقرر ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ ڈاکٹرھلاالتویجری نےکہا ہے کہ ’سعودی عرب انسانی سمگلنگ کے انسداد اور انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اپنی غیر متزلزل پالیسی پر گامزن ہے‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کےمطابق ڈاکٹر ھلا التویجری کا کہنا تھا کہ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد انسانی حقوق کے اداروں اور قانون کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے والی مہم کی قیادت کررہے ہیں‘۔ 
ڈاکٹرھلا التویجری نے بدھ کو انسانی حقوق کے صدر دفتر ریاض میں سفارتی مشنوں کے نمائندوں اور سفرا کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’سعودی عرب نے انسانی سمگلنگ کے انسداد کی کوششیں تیز کررکھی ہیں۔اس بات پر زوردیا جارہا ہے کہ کسی بھی شکل میں کسی شخص کے وقار کو نقصان نہ پہنچے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مملکت نے انسانی سمگلنگ کو روکنےکے لیے عبرتناک سزائیں مقررکی ہیں۔ ان جرائم میں ملوث افراد کی عدالتی کارروائی کےعمل کو بھی بہتر بنایا گیا ہے‘۔
انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ نے کہا کہ’ سعودی عرب اس بات کا عزم کیے ہوئے ہے کہ انسانی حقوق کو ہر طرح سے تحفظ حاصل ہو۔ مملکت کی سرزمین پر موجود ہر شخص کا وقار محفوظ ہو اور اسے باعزت زندگی گزارنے کاماحول ملے‘۔
 مشاورتی اجلاس میں پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکااورانڈونیشیا سمیت متعدد ممالک کے سفرا اور نمائندے شریک ہوئے۔

شیئر: