Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے امدادی سامان کا پہلا جہاز ترکیہ روانہ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے سعودی عرب سے پہلا امدادی قافلہ روانہ ہو چکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر ترکیہ اور شام میں متاثرین کے لیے فضائی پل قائم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سعودی ہلال احمرکے نائب سربراہ فہد الحجاج نے کہا ہے کہ ’ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے لیے 20 سے زیادہ ماہرین روانہ ہو چکے ہیں۔‘
’ماہرین کے ساتھ ضروری ادویات اور طبی سامان کے علاوہ قدرتی آفات کے بعد کی ضرورت کی اشیا بھی ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’طبی امدادی ٹیم اپنے شعبے کے ماہرین مانے جاتے ہیں جن کی تعداد میں رپورٹ موصول ہونے کے بعد اضافہ کیا جائے گا۔‘
دوسری طرف سعودی عرب کی طرف ترکیہ اور شام کے متاثرین کے فضائی پل قائم ہوگیا ہے جس کے تحت امدادی سامان سے بھرا پہلا جہاز روانہ ہو گیا ہے۔
’امدادی سامان میں گرم کپڑے، کمبل، غذائی اشیا اور ادویہ کے علاوہ طبی سامان شامل ہے۔‘
ادھر سعودی ایئرلائن نے کہا ہے کہ ’98 ٹن غذائی اور امدادی سامان سے بھرا پہلا طیارہ ترکیہ روانہ ہوچکاہے‘۔

شیئر: