سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق موسمیاتی امورمیں خلل پیدا کرنا قابل سزا جرم ہے۔
اخبار 24 کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص قومی سلامتی سے متعلق موسمیاتی سروس میں خلل پیدا کرے گا تو اسے دس برس تک قید اور بیس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔
پبلک پراسیکیوشن کاکہنا ہے کہ خلاف ورزی پر حتمی سزا کی اطلاع کے باوجود اگرکوئی شخص خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھے گا تو فی دن کے حساب سے جرمانہ ہوگا اور خلاف ورزی دہرانے پر مقررہ جرمانہ دگنا کردیا جائے گا اور واردات میں استعمال کیے جانے والے آلات بھی بحق سرکارضبط کرلیے جائیں گے۔