نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی انڈین کرائم تھرلر ویب سیریز ’کلاس‘ اپنی ریلیز کے بعد ہی سے سوشل میڈیا پر بھرپور ٹرولنگ کی زد میں ہے۔
تین فروری کو ریلیز ہونے والی یہ ویب سیریز نیٹ فلکس ہی کی ہسپانوی سیریز ’ایلیٹ‘ کا ہندی ری میک ہے۔
اس سیریز کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبا کے گرد گھومتی ہے جو ایک پوش سکول میں داخلہ حاصل کر لیتے ہیں، جہاں ان کے امیر طلبا کے ساتھ تنازعات شروع ہو جاتے ہیں جو سنگین صورتحال یعنی قتل تک پہنچ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
آپ نے نیٹ فلکس پر 2022 کی مشہور فلمیں دیکھی ہیں؟Node ID: 731846
-
’کشمیر فائلز احمقانہ فلم، آسکر کیوں نہیں مل رہا؟‘Node ID: 741521
کلاس کی مرکزی کاسٹ میں گرفتح پیرزادہ، پیوش کھاٹی اور انجلی شیوارامن شامل ہیں۔
سنہ 2018 میں ریلیز ہونے والی سپینش سیریز ’ایلیٹ‘ کی کہانی بھی بالکل ایسی ہی ہے جس میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبا ایک پوش سکول میں داخلہ لیتے ہیں لیکن وہاں دو متضاد طبقات کے تنازعات خوفناک صورتحال کا رخ اختیار کر لیتے ہیں۔
’کلاس‘ کو ناقدین سمیت فلم بینوں کی بڑی تعداد نے ایلیٹ کا ناقص ری میک قرار دیا ہے جس کے باعث اسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھرپور طنز و تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ادیتی نے ایک طنزیہ ٹویٹ میں لکھا کہ ’ایلیٹ کی سستی کاپی کلاس بنا دی ہے نیٹ فلکس پر۔‘
Elite ka sasta version Class bana diya Netflix pe
— Aditi. (@Sassy_Soul_) February 4, 2023
ریری نامی ایک اکاؤںٹ نے لکھا کہ ’نیٹ فلکس پر کلاس بہت بیکار ہے اور مجھے بیکار چیزیں پسند ہیں۔‘
Class on netflix is cringe but i love cringe
— riri (@oofriri) February 4, 2023
کایوکے نامی صارف نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’نیٹ فلکس کے سیزن ایلیٹ کی انڈین کاپی صرف پانچ منٹ ہی دیکھی ہے اور مجھے اس سے نفرت ہو رہی ہے۔‘
5 minutes into watching indian adaption of Elite on netflix ‘class’ and I already hate it?
— Kayokay (@0gkushhhh) February 4, 2023
کُنال نے ہسپانوی سیریز کے انڈین ری میک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’نیٹ فلکس کی ویب سیریز کلاس اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کچھ چیزیں کبھی نہیں ہو سکتیں۔‘
This webseries #class on #Netflix is the epitome on "never happening". The whole storyline is so stupid that I am watching it just because it looks like a comedy. Don't miss out on the cringe
— Kunal (@achilleshector) February 3, 2023