Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپ نے نیٹ فلکس پر 2022 کی مشہور فلمیں دیکھی ہیں؟

سپرسٹار ایڈم سینڈرل کی سپورٹس فلم ’ہسل‘ گزشتہ سال نیٹ فلکس پر خوب مشہور ہوئی۔ (فوٹو: نیٹ فلکس)
ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر صارفین کی تعداد میں ہر سال اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اکثر نیٹ فلکس کی کئی فلمیں اور سیریز بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہوتی ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ 2022 میں نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلمیں اور سیریز کون سی تھیں۔

سٹرینجر تھنگز 4

سٹرینجر تھنگز نیٹ فلکس کے مشہور ترین شوز میں سے ایک ہے اور سال 2022 میں اس کے سیزن 4 کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا گیا۔
سٹرینجر تھنگز کی کہانی امریکہ میں موجود افسانوی قصبے ہاکنز میں رہنے والے چھ دوستوں، ان کی فیملی اور ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جنھیں عجیب الخلقت مخلوق اور واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ویڈنز ڈے

ویڈنز ڈے 2022 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے بڑے شوز میں سے ایک تھا اور یہ ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم پر سب سے زیادو دیکھے جانے والی سیریز میں دوسرے نمبر پر رہا۔
ویڈنز ڈے کی کہانی ایک ایسی فیملی کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک لڑکی غیر معمولی قوت اور صلاحیت حاصل کرنے کے بعد اپنے والدین کے ساتھ ہونے والے پرانے واقعے کی کھوج لگاتی ہے۔

ڈاہمر

امریکی سیریل کلر پر بننے والی سیریز ’ڈاہمر‘ نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہی۔
ڈاہمر‘ کی کہانی امریکہ میں رہنے والے بدنامِ زمانہ سیریل کلر کی داستان ہے جس میں متاثرین اپنی کہانی بیان کرتے ہیں۔

بریجرٹن

سنہ 2020 میں ریلیز ہونے رومانوی نوعیت کے اس شو کا دوسرا سیزن 2022 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوا تھا جسے ناظرین کی ایک بڑی تعداد میں پسند کیا گیا ہے۔
بریجرٹن کی کہانی برطانیہ کے شاہی دور میں رہنے والی ایک طاقتور بریجٹن فیملی کے بچوں کے کہانی ہے جو محبت کی تلاش میں ہیں۔

آل آف اَس آر ڈیڈ

نیٹ فلکس پر جنوبی کوریا میں بننے والی فلموں اور سیریز کو دیکھنے کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔
’آل آف اَس آر ڈیڈ‘ بھی جنوبی کورین انڈسٹری کی ایک ایسی سیریز ہے جسے نیٹ فلکس صارفین کی ایک بڑی تعداد نے پسند کیا۔ اس سیریز کی کہانی زومبیز کے گرد گھومتی ہے جو سکول میں پھنسے بچوں کو بھی ایک خطرناک وائرس کے ذریعے زومبیز میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

سٹرینجر تھنگز کے سیزن 4 کو نیٹ فلکس پر 1 ارب 87 کروڑ گھنٹے دیکھا گیا۔ (تصویر: نیٹ فلکس)

دی گرے مین

کرس ایونز اور ریان گوسلنگ کی فلم ’دا گرے مین‘ 2022 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی اور اس نے ایکشن اور تھرل دیکھنے والوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروالی۔
ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس فلم کی کہانی ایک سی آئی اے کے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جسے اپنی ہی ایجنسی کے لوگوں سے خطرہ ہے۔

دا ایڈم پروجیکٹ

’دا ایڈم پروجیٹ‘ سائنس فکشن نوعیت کی فلم تھی جس میں مرکزی کردار ریان رینلڈز نے ادا کیا تھا۔
فلم کی کہانی ایک ایسے پائلٹ کے گرد گھومتی ہے جو ماضی اور مستقبل کے وقت میں سفر کرتا ہے اور غلطی سے 2022 میں آ گرتا ہے۔

پَرپل ہارٹس

’پرپل ہارٹس‘ جولائی 2022 میں ریلیز ہونے والی امریکی رومانوی فلم ہے جس کی کہانی مرین فورس میں بھرتی ہونے والے شخص اور اس کی فرضی بیوی کے گرد گھومتی ہے جو ایک حادثے کے بعد اصلی میاں بیوی بننے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

فلم ’پرپل ہارٹس‘ کو نیٹ فلکس پر 240 ملین گھنٹوں سے زیادہ دیکھا گیا۔ (فوٹو: نیٹ فلکس)

ہسل

سپرسٹار ایڈم سینڈرل کی سپورٹس فلم ’ہسل‘ گزشتہ سال نیٹ فلکس پر خوب مشہور ہوئی۔
فلم کی کہانی ایک ایسے باسکٹ بال کوچ کی داستان ہے جسے ہسپانیہ میں ایک غیر معمولی باسکٹ بال کھلاڑی ملتا ہے اور وہ اسے امریکی لیگ میں کھلانے کی کوششیں کرتا ہے۔

 دا سی بیسٹ

ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور اینیمیٹڈ فلم ’دا سی بیسٹ‘ کی کہانی ایک چھوٹی بچی کے گرد گھومتی ہے جو سمندری مونسٹرز کے شکاری کی کشتی میں چھپ کر سفر کرتی ہے اور پھر وہ دونوں گمنام پانیوں پر سفر کرتے ہیں۔

شیئر: