سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ 10 فروری 2023 کو کاروبار کے آغاز پرسونے کے نرخوں میں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 195.48 رہی جو جمعرات کو 197.80 ریال ریکارڈ کی گئی تھی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونا 223.41 ریال، 22 قیراط کا 204.79 اور 18 قیراط 167.56 ریال میں دستیاب رہا۔
مملکت میں 21 قیراط 8 گرام کی گنی 1,876.63 ریال، 22 قیراط کی گنی 1,965.99 اور24 قیراط 8 گرام کی گنی 2144.72 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔