Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار کو سونے کے نرخوں میں استحکام

 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 203.18 ریال رہی ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار 22 جنوری کو کاروبار کے آغاز کے ساتھ  سونے کے نرخوں میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔ 
24 قیراط ایک گرام سونا مارکیٹ میں 232.21 ریال  فروخت کیا جاتا رہا۔
عاجل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط والا سونا استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک گرام کی قیمت 203.18 ریال رہی جو سنیچر کو بھی اسی قیمت پر دستیاب تھا۔
22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 212.86 جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا 174.16 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
21 قیراط 8 گرام سونے کی گنی 1,950.56ریال میں فروخت ہوتی رہی۔
22 قیراط والی 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت 2,043.44 ریال اور24 قیراط کی گنی کی قیمت 2,229.21 ریال رہی۔

شیئر: