سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ، کابینہ کے رکن اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے اتوار کو ریاض میں جرمن وزیر مملکت اور وزارت خارجہ میں خصوصی ایلچی برائے انٹرنیشنل کلائمنٹ ایکشن جنیفر مورگن کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کے پہلووں اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس شعبے میں سعودی عرب کے اقدامات خصوصا سعودی عرب اور مشرق وسطی گرین انیشیٹو اوراس سلسلے میں کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔