عادل الجبیر سے اقوام متحدہ کی انڈر سکریٹری سے ملاقات
عادل الجبیر سے اقوام متحدہ کی انڈر سکریٹری سے ملاقات
بدھ 11 جنوری 2023 18:09
پائدار ترقی کے اہداف کے طریقوں اور ماحولیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ایلچی امور موسمیات عادل الجبیر سے بدھ کو دفتر خارجہ ریاض میں اقوام متحدہ کی انڈر سکریٹری جنرل ڈاکٹر رولا دشتی نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں پائدار ترقی کے اہداف کے طریقوں اور ماحولیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو قابو کرنے والی حکمت عملی پر بھی زیرغور آئی۔
اقوام متحدہ کی تنظیم ’اسکوا‘ اور مملکت کے درمیان تحفظ ماحولیات کے حوالے سے مشترکہ جدوجہد کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل خالد العنقری بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر سے شام کے لیے فرانس کی سفیر بریجت کورمی نے بھی ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق شام کے حالات، خطے کی تازہ صورتحال، بین الاقوامی رابطہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی گئی۔