پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل علی وزیر کی چار مقدمات میں ضمانت منظور ہوچکی تھی۔
سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
گزشتہ برس مئی میں سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کی درخواست ضمانت پانچ لاکھ روپے کے عوض منظور کی تھی۔
کراچی پولیس نے ایس ایچ او کے ذریعے ریاست کی مدعیت میں ان افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی جس میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 120 بی، 153 اے، 505 (2)، 188 اور 34 شامل کی گئی تھیں۔
بعد ازاں علی وزیر کو 16 دسمبر 2020 کو مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔