اسلام آباد..پاکستان اور ترکی نے دفاعی صنعت شعبے میں 3 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ بین الاقوامی دفاعی صنعتی نمائش کے موقع پر معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر اور ترک وزیر دفاع موجودتھے۔معاہدوں کے تحت پاکستان ترکی کو52 سپر مشاق تربیتی طیارے فروخت کرے گا۔دونوں ملکوں نے 4 جنگی بحری جہازوں کی تیاری کے منصوبے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے ۔تیسرے معاہدے میںہوا بازی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر تعاون پر زور دیا گیا ۔اس موقع پر رانا تنویرحسین نے کہا کہ دفاعی صنعت کے شعبے میں قریبی تعاون سے دونوں ملکوں کو اپنی صلاحیتیں مکمل طورپر بروئے کار لانے میں مدد ملے گی۔ترک وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان ترکی کا مخلص دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے ۔دفاعی صنعت میں ان معاہدوں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔