جھاڑ کھنڈ۔۔۔۔۔چھتیس گڑھ کے علاقے پنکھاجپور میں نکسل باغیوں کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ کتنے نکسل باغی ہلاک ہوئے ۔متعدد باغی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور فوج کے اہلکار مہاراشٹر کی سرحد تک ان کا تعاقب کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپ میں سیکیورٹی کاکوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔یہ مقابلہ پچھلے ماہ سکماکے علاقے میں نکسل باغیوں کے ہاتھوں 25جوانوں کی ہلاکت کے بعد شروع کیا گیا ہے۔