سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ’غیرملکی کارکن کے حوالے سے آجر پر7 مالی ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں‘۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ’قانون محنت کی دفعہ 40 کے مطابق اقامے کے اجرا و توسیع، ورک پرمٹ کے اجرا و توسیع کی فیس اور ان میں سے کسی ایک کے اجرا یا توسیع میں تاخیر پر مقرر جرمانہ آجر کے ذمے ہے‘۔
وزارت افرادی قوت نے کہا کہ ’غیرملکی کارکن کی ریکروٹنگ کی فیس، پیشے میں تبدیلی کی فیس، خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) کی فیس بھی آجر کے ذمے ہے‘۔
’ملازمت کا معاہدہ مکمل ہونے پر وطن واپسی کا ٹکٹ بھی آجر کو دینا ہوگا‘۔