Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے تاریخی علاقے البلد میں کاروباری مراکز کھولےجائیں گے 

سیکڑوں برس پرانی تاریخی عمارتوں کو بحال کیا جا رہا ہے( فائل فوٹو: سبق)
سعودی عرب  میں جدہ کے تاریخی علاقے کے احیا اور تنظیم نو پروگرام کے تحت سرمایہ کاروں کو کاروبار کے مواقع کی فراہم کیے جا رہے ہیں۔
 100 سے 1400 برس پرانی تاریخی عمارتوں کی بحالی اور تنظیم نو کے بعد تاریخی علاقے میں دکانیں، دفاتر اور کاروباری مراکز کھولےجائیں گے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پروگرام کا مقصد جدہ کے تاریخی علاقے کا احیا، اس کی قابل دید قدیم عمارتوں کو اجاگر کرنا اور کاروباری حیثیت کو مستحکم بنانا ہے۔
بحیرہ احمر کے مشرقی کنارے پر واقع جدہ کے تاریخی علاقے کو تجارتی مرکز کے طور پر نمایاں کیا جارہا ہے۔ اس کی تاریخی حیثیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہاں ثقافتی پروگرام شروع کرنے والا ماحول بنایا جارہا ہے۔
اس علاقے کو مختلف قسم کی تجارتی سرگرمیوں کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا۔ خطے کے تاریخی ورثے سے تعلق رکھنے والے کاروباری مواقع پیدا کیے جائیں گے۔
جدہ کے تاریخی علاقے کو یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ایک تاریخی مقام کے طور پر نمایاں کیا جائے گا۔ 

شیئر: