Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات جے آئی ٹی کو فراہم

اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کی تفصیلات پانامہ پیپرز کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو فراہم کردیں۔ الیکشن کمیشن کوجے آئی ٹی کا خط موصول ہوا تھا۔ 1985ءسے وزیراعظم کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔الیکشن کمیشن نے دستیاب ریکارڈ سے 2013 سے2016 تک کے گوشواروں کی تفصیلات جے آئی ٹی کو بھیج دیں۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے داماد ایم این اے کیپٹن صفدر کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جے آئی ٹی کوبھیج دیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس 2002 سے قبل کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ 

 

شیئر: