سعودی عرب کے دوسرے یوم تاسیس کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے تقریب سجائی اور یوم تاسیس کے پرچم لہرا کر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں مقررین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اُن کا دوسرا گھر ہے۔ ’حرمین شریفین کی بدولت ہمارے دل اس سرزمین کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور گزشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے لاکھوں پاکستانی ورکرز مملکت کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم سعودی قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور یوم تاسیس کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔‘ ذکاء اللہ محسن کی ویڈیو رپورٹ