پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے ہرا کر اپنی مسلسل شکستوں کے سلسلے کو بریک لگا دیا ہے۔
اتوار کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 167 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 17 ویں اوور میں 101 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل 2023 میں اب تک چھ میچ کھیل چکی ہے جس میں صرف وہ دو میچز میں کامیابی حاصل کر سکے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کراچی میں مرد بن کر موٹر سائیکل چوری کرنے والی لڑکی گرفتارNode ID: 745386
-
پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے ہرا دیاNode ID: 746236
ملتان سلطانز چھ میں سے چار میچ چیت کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی اور پاکستانی بیٹر طیب طاہر نے پی ایس ایل 2023 کا پہلا میچ کھیلا اور دونوں کی پرفارمنس شاندار رہی۔
طیب طاہر نے 46 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 65 رنز بنائے جبکہ لیگ سپنر تبریز شمسی نے چار اوورز میں صرف 18 رنز دے کر ملتان سلطانز کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
کراچی کنگز کے حامیوں نے تبریز شمسی اور طیب طاہر کو پہلے پانچ میچز نہ کھلانے پر ٹیم انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔
نواز نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’یہ سارا وقت طیب طاہر اور تبریز شمسی بینچ پر بیٹھے تھے اور کراچی کنگز حیدر علی اور عمران طاہر کو کھلاتے رہے۔‘
All this time Karachi Kings had Tayyab & Tabraiz on the bench & kept on playing Haider & Imran Tahir. pic.twitter.com/ZamiPrv6xA
— Nawaz (@Rnawaz31888) February 26, 2023
پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن بھی کراچی کنگز کے لیے اچھا نہیں رہا تھا اور یہ ٹیم 10 میں سے صرف ایک میچ جیت سکی تھی۔
فرید خان نے اس حوالے سے لکھا کہ ’کراچی کنگز اس سیزن میں پچھلے پورے سیزن کے مقابلے میں زیادہ میچز جیت چکی ہے۔ کم از کم ابھی انہوں نے چار مزید میچز کھیلنے ہیں۔‘
Karachi Kings have already won more matches this season than they won in the entire last season. They still have a minimum of four more matches to play. #HBLPSL8
— Farid Khan (@_FaridKhan) February 26, 2023
کراچی کنگز کی جیت پر صارفین میمز بھی شیئر کر رہے ہیں۔ مشری نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’کراچی کنگز آج کا میچ جیت گئے ہیں۔‘ اسی ٹویٹ کے نیچے شیئر کی گئی میم میں لکھا تھا کہ ’نہیں۔۔ سچی؟ میں نہیں مانتا۔‘
Karachi Kings win today Match
Le fans be like :#KKvsMS pic.twitter.com/8pLxwLofPI
— Mishri (@MimsaMishri) February 26, 2023
نور السحر صدیقی نے کراچی کی جیت پر میم شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ ’بہت مزہ آریا ہے۔ دل گارڈن گارڈن ہو رہا ہے۔‘
Back to back victories kya hoti hai??
Hum too achy run rate sy jeet jaty hain..
Karachi kings won the match! #KarachiKings #Sundaymatch#MSvKK #HBLPSL8 pic.twitter.com/5uI33gdWPr— Noor us Sahar Siddiqui (@imnoorussahar11) February 26, 2023