Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین جتنی بار چاہیں عمرہ کر سکتے ہیں: وزارت حج

ویزہ ہولڈر مکہ اور مدینہ سمیت کسی بھی شہر میں آ جا سکتے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ عمرے کی تعداد متعین نہیں اور زائرین اپنی مرضی اور سہولت سے جتنی بار چاہیں عمرہ کر سکتے ہیں تاہم عمرہ پرمٹ میں درج تاریخ اور وقت کی پابندی ضروری ہے۔
ایک بیان میں وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ ’وزٹ، سیاحتی یا ملازمت ویزا ہولڈرز کسی پابندی کے بغیر عمرہ کر سکتے ہیں۔ زائرین مملکت سے واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ وسائل بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ فضائی راستے سے آنے والے بحری یا بری راستے سے بھی واپس جا سکتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
’مملکت آنے اور جانے کے سلسلے می کسی بھی انرٹنیشل یا لوکل ایئرپورٹ کی پابندی نہیں ہے۔ کسی بھی ایئرپورٹ سے آمد ورفت کی جا سکتی ہے۔‘
یاد رہے سعودی عرب نے آن لائن ٹرانزٹ وزٹ ویزا سروس کا آغاز کیا ہے۔ اس کا مقصد سعودی عرب آمد میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ نئی سروس سے ویزکے کی کارروائی آسان بنائی گئی ہے۔ 
 ٹرانزٹ ویزے پر عمرے، مسجد نبوی کی زیارت، سیاحتی پروگراموں میں شرکت اور مملکت کے شہروں میں جانے کی سہولت ہو گی۔

شیئر: