Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزٹرز ’نسک پلیٹ فارم‘ سے اپنا عمرہ پرمٹ جاری کرائیں

وزٹرز کوعمرہ پرمٹ میں مرافق کے طورپرشامل نہیں کیاجاسکتا(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزے پرآنے والوں کاعمرہ پرمٹ میں ڈیپینڈنٹ ’مرافق‘ کے طورپرجاری نہیں کرایاجاسکتا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے وزٹ ویزے پرمملکت آنے والوں کے حوالے سے ہدایت کی گئی ہے۔
جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو اپنے عزیزوں کوزیارتی ویزے پربلاتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ ان کے لیےعمرہ یا روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے لیے ’نسک‘ پلیٹ فارم سے جدا پرمٹ جاری کرائیں۔
وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا تھا کہ جو افراد مملکت میں موجود ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اپنے لیے عمرہ پرمٹ ’نسک ‘ پورٹل سے جاری کرائیں تاہم پرمٹ کےلیے بنیادی شرط کورونا میں مبتلا نہ ہونا ہے۔
واضح رہےوزارت حج وعمرہ نے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے وزٹ ویزے پرآنے والوں کو بھی اکاونٹ بنانے کی سہولت فراہم کی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے لیے عمرہ یا مسجد نبوی کی زیارت کے لیے باسانی پرمٹ جاری کراسکتے ہیں۔

شیئر: