Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کمی، ڈیزل کی قیمت برقرار

پاکستان میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔ 
ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی۔ ۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق منگل اور بدھ کی درمیانی رات 12 بجے کر دیا گیا ہے۔
منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سرکاری ٹی وی پر اعلان کیا کہ ’پیٹرول کی قیمت 272 روپے فی لیٹر سے کم کر کے 267 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔‘
وفاقی وزیر خزانہ ’ڈیزل کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی اور یہ 280 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔‘
’مٹی کے تیل قیمت 15 روپے فی لیٹر کم کر کے 187.73 روپے کر دی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 12 روپے کم کر کے 184.68 روپے کر دی گئی ہے۔‘
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے یکم فروری کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 ،35 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 18،18 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی تھی۔

شیئر: