پاکستان میں اتوار کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اتحادی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 روپے کا اضافہ کیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 249.80 روپے اور ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 262.80 روپے ہوگی۔
مزید پڑھیں
-
پیٹرول مہنگا ہونے کا خدشہ: پاکستانی انوکھے حل تلاش کرنے لگےNode ID: 738441
-
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلانNode ID: 738636
موجودہ حکومت اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار پچھلے کئی ہفتوں سے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور ڈالر کے ذخائر کم ہونے کے باعث ہدف تنقید بنے ہوئے ہیں اور پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے اس تنقید میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
صحافی خاور گھمن نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’یہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں جنگی جہاز کسی خوشی میں اڑ رہے ہیں؟‘ اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مبشر زیدی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’جو سستا پیٹرول بچ گیا ہے وہ ختم بھی کرنا ہے۔‘
جو سستا پٹرول بچ گیا ہے وہ ختم بھی تو کرنا ہے https://t.co/h5a7iXutIX
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) January 29, 2023
کچھ صارفین یہ سوچ رہے تھے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت یکم فروری سے بڑھائی جائے گی لیکن ایسا نہ ہوا۔
صحافی قسیم سعید نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’سوچا تھا آج ٹینک فُل کروالوں گا۔ ظالموں رات تک ہی رُک جاتے۔‘
Socha tha aaj tank full krwalonga, zalimo raat tak hi ruk jatayyyy. Sunday hai ajjjj #FuelPrices
— Qaseem Saeed (@QaseemSaeed) January 29, 2023
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حکمران اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ’مریم نواز کے آنے کے پہلے روز 35،35 روپے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کر کے سلامی دی گئی ہے۔‘
انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کا مطالبہ دُہراتے ہوئے کہا کہ ’الیکشن کرانے ہوں گے۔‘
مریم کےآنےکےپہلےروز35 35روپےپٹرول ڈیزل مہنگا کر کےسلامی دی گئی ہےپاکستان کی سلامتی اورخودمختاری سپریم کورٹ کےکندھوں پرآگئی ساری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہےالیکشن کرانےہوں گےیاپھرجھاڑوپھرجائےگاغریب کی تنخواہ کم ازکم50ہزار کی جائےعوام اداروں سےلڑے گی نہیں چوروں کوچھوڑےگی نہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 29, 2023
کچھ مہینوں پہلے پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر مہنگائی میں اضافے کے بعد یہ خبریں بھی چل رہی تھیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اس سے خوش نہیں۔
فاروق عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’ڈار صاحب کے پیٹرول پر پیسے بڑھانے پر آج نواز شریف کو غصہ آیا؟‘
ڈار صاحب کے پیٹرول پر پیسے بڑھانے پر آج نواز شریف صاحب کو غصہ آیا؟ #PetrolDieselPrice #Petrolprice pic.twitter.com/9Vis5m4BaM
— Farooq Abdullah (@AbudllahFarooq) January 29, 2023
فائزہ داؤد نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’مریم نواز کے پاکستان واپس آتے ہی اسحاق ڈار صاحب نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی بری خبر سنا دی۔‘
مریم نواز کے پاکستان واپس آتے ہی اسحاق ڈار صاحب نے عوام پر پیٹرول بم کی بُری خبر سنا دی
مفتاح اسمعیٰل کے دور میں قیمت 10 روپے بڑھنے پر نواز شریف میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
اس دفعہ کیا کریں گئے ؟؟#PetrolDieselPrice #Petrolprice #Pakistan #Dar pic.twitter.com/OG7aQAPgBL— Faeza Dawood (@FaezaDawood) January 29, 2023