پانڈیچری....پولیس نے 17سالہ لڑکے کو قتل کرکے اسکا سر تھانے میں پھینکنے والے 2ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ انکے نام 25سالہ ونود کمار اور 18سالہ وی داس ہے۔ پولیس نے قتل کے تیسرے ملزم شرما کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول سویندھن اسکول سے نکالا جاچکا تھا اور اس کے سماج دشمن عناصر سے تعلقات تھے۔ جمعرات کو ملزم کمار اسے اپنے ساتھ لے گیا تھا جہاں انہوں نے اسے قتل کیا اور سر قلم کردیا۔ کمار اور داس یہ سر موٹر سائیکل پر لیکر چلے گئے اور پھر انہوں نے اسے تھانے کے احاطے میں پھینک دیا۔ اس قتل سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ ملزموں کے سرغنہ کمار کو یقین تھا کہ کٹا ہوا سر تھانے میں پھینکنے سے جرائم کی دنیا میں اسکی شہرت میں اضافہ ہوجائیگا۔