سعودی عرب میں اس سال سرکاری ملازمین کی عید الفطر اورعیدالاضحی کی تعطیلات کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
عاجل ویب نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’اس سال سرکاری ملازمین کےلیے عید الفطر کی تعطیلات جمعرات 13 اپریل (22 رمضان) کی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد شروع ہوں گی‘۔
’عیدالفطرکی تعطیلات منگل 25 اپریل (5 شوال) کو ختم ہوں گی۔ سرکاری ملازم بدھ 26 اپریل (6 شوال) سے ڈیوٹی پر ہوں گے‘۔
اس سال عید الاضحی کی تعطیلات جمعرات 22 جون (4 ذالحجہ) کی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد شروع ہوں گی۔ سرکاری ملازم منگل 4 جولائی (16ذی الحجہ ) کو ڈیوٹی پرآئیں گے۔