Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکولوں میں تعطیلات کے دوران مسجد الحرام میں خصوصی انتظامات

اہلکار زائرین کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے مستعد ہیں( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ  نے سعودی سکولوں میں تعطیلات کے دوران زائرین کو زیادہ بہتر اور موثر خدمات فراہم کرنے کے لیے تکنیکی اور آپریشنل استعداد میں اضافہ کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق انتظامیہ کے سربراہ اعلی کے سیکریٹری انجینیئر سلطان القرشی نے بتایا کہ ’مسجد الحرام میں تکنیکی اور آپریشنل خدمات کا نظام پوری طرح چوکس ہے۔ اہلکار زائرین کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے مستعد ہیں‘۔ 
انجینیئر سلطان القرشی نے کہاکہ’ زائرین کو عبادت کا مکمل ماحول فراہم کرنے کے لیے انتظامات زیادہ موثر بنائے ہیں۔ نماز، طواف اور سعی کے لیے  مخصوص مقامات پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں‘۔ 

مسجد الحرام کے ہر حصے میں ایئرکنڈیشنگ کا نظام  بہترین کام کررہا ہے( فوٹو العربیہ)

انہوں نے کہا کہ’ لفٹوں اور الیکٹرانک زینوں کی اصلاح و مرمت کاکام مکمل ہوگیا۔ مسجد الحرام کے ہر حصے میں ایئرکنڈیشنگ کا نظام  بہترین طریقے سے کام کررہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مسجد الحرام کی تمام عمارتوں، صحنوں اور مختلف خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں صاف ستھری ہوا، روشنی اور آواز کا نظام موثر رکھنے کے لیے چوبیس گھنٹے عملہ ڈیوٹی پر ہے‘۔ 

شیئر: