Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طویل وقت تک چیونگم چبانا نقصان دہ

نیویارک.... امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ طویل وقت تک چیونگم چبانا صحت کےلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ امریکی یونیورسٹی کی طرف سے ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر لمبے عرصے تک چیونگم کھایا جائے تو اس کا استعمال جسم کو انفیکشنز کے حوالے سے کمزور بنا دیتا ہے۔ چیونگم میں پائے جانے والے ٹائیٹینم ڈائی آکسائیڈ نامی جز آنتوں کے اندر خلیات کے اسٹرکچر کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف صحت کےلئے نقصان دہ بیکٹریا نظام ہاضمہ میں داخل ہوتے ہیں۔یہ کچھ غذائی اجزاءکو جذب ہونے سے بھی روکتے ہےں۔ یہ اجزا کافی عرصے تک استعمال کرنا جسم کےلئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ آنتوں کو کمزور کرنے کے ساتھ زنک، آئرن اور فیٹی ایسڈز کو جذب کرنا مشکل بنادیتا ہے جو جسم میں انفیکشنز کےلئے راہ ہموار کر تا ہے۔ 

شیئر: