Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسمانی و نفسیاتی صحت کے لیے سوشل میڈیا کا بائیکاٹ

’سوشل میڈیا سے آدمی نفسیاتی اور سماجی مسائل کے علاوہ صحت مسائل کا بھی شکار ہوجاتا ہے‘ (فوٹو: سبق)
صحت امور کے ماہر سلطان المطیری نے کہا ہے کہ صرف ایک ہفتے کے لیے سوشل میڈیا کا مکمل بائیکاٹ کرنے سے صحت اور سماجی تعلقات پر بہترین نتائج دیکھے جا سکتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا نے دنیا کو بے شمار سہولتیں فراہم کی ہیں مگر اس کے صحت اور سماجی تعلقات پر برے اثرات بھی مرتب کئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دن کا بیشتر وقت سوشل میڈیا پر صرف کرنے سے آدمی نفسیاتی اور سماجی مسائل کے علاوہ مختلف قسم کے صحت مسائل کا بھی شکار ہوجاتا ہے‘۔
’عالمی اداروں کی طرف سے تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ صرف ایک ہفتے کے لیے اگر ہم نے سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کیا تو اس کے فوری نتائج دیکھے جاسکیں گے‘۔
’سوشل میڈیا کابائیکاٹ کرنے پر نفسیاتی اور سماجی مسائل فوری طور پر ختم ہوجاتے ہیں جبکہ  صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہونے لگتے ہیں‘۔
’اسی طرح آدمی خوشی و فرحت محسوس کرتا ہے جبکہ پریشانی، غم، غصہ اور منفی جذبات ختم ہوجاتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کم سے کم وقت کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرنا چاہئے جبکہ بچوں پر کڑی نگرانی کرنی چاہئے‘۔

شیئر: