Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی طیارہ امریکی جاسوس طیارے سے 20فٹ دوری سے گزر گیا

ماسکو ....روس کا ایک لڑاکا طیارہ دوران پرواز امریکہ کے ایک جاسوس طیارے سے صرف 20فٹ کے فاصلے سے گزر گیا۔ یہ بات بحریہ کے حکام نے بتائی۔ یہ واقعہ منگل کو پیش آیا تھا۔ روس کا کہناہے کہ اس کے طیارے نے تو امریکی طیارے کا ”خیر مقدم“ کیا تھا جب وہ سرحد سے دور اپنا راستہ بھٹک کر بلیک سی پر پرواز کرنے لگا تھا۔ روس کے ترجمان نے کہا کہ طیارے کے اتنے قریب آنے سے کوئی خطرہ نہیں تھا جبکہ یہ بھی پائلٹ کی مہارت کا ایک حصہ ہے۔ روس نے بین الاقوامی فضائی حدود میں امریکی جاسوس طیارے کی آمد کے بعد اسے روکنے کیلئے لڑاکا طیارہ بھیجا تھا۔ روسی طیارہ ایس یو 27 امریکی بحریہ کے جہاز پی ایٹ اے پوسیڈن کے قریب اس وقت پہنچا جب وہ بلیک سی پر محو پروازتھا۔ یہ طیارہ معمول کے مطابق جاسوس مشن پر تھا۔

شیئر: