شہزادہ فیصل بن فرحان کی لندن میں برطانوی ہم منصب سے ملاقات
شہزادہ فیصل بن فرحان کی لندن میں برطانوی ہم منصب سے ملاقات
منگل 7 مارچ 2023 1:57
دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی شراکت داری کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو لندن میں اپنے برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تاریخی شراکت داری کے پہلووں اور تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
روس، یوکرین بحران، علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، موجودہ رابطہ کاری اور مشاورت کی سطح کو بڑھانے کے مواقع پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر نے بھی شرکت کی۔