شہزادہ فیصل بن فرحان اور انڈین وزیر خارجہ کی ملاقات
شہزادہ فیصل بن فرحان اور انڈین وزیر خارجہ کی ملاقات
جمعہ 3 مارچ 2023 18:30
مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو نئی دہلی میں رایسینا ڈائیلاگ فورم کے موقع پر انڈیا کے ہم منصب سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں دوست ملکوں اور عوام کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے مشترکہ تشویش کے کئی علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر دوطرفہ کوآرڈینیشن بڑھانے اور عالمی اور سلامتی کےلیے دونوں دوست ملکوں کی کوششوں کو تیز کرنے کے پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس اور رایسینا ڈائیلاگ فورم کے ایجنڈے میں شامل ایشوز پر بھی بات چیت کی ہے۔
ملاقات میں سعودی عرب میں انڈیا کے سفیر صالح بن الحصینی اور وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمان الداود بھی موجود تھے۔