Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولینڈ کے وزیر اعظم سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے

ریاض ایئرپورٹ پر نائب گورنر نے ان کا خیر مقدم کیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
پولینڈ کے وزیر اعظم ماتیوس موراویکی منگل کو سرکاری دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے ان کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی، پولینڈ میں سعودی سفیر سعد بن صالحِ، مملکت میں پولینڈ کے سفیر رابرٹ روسٹیک اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

شیئر: