Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی ’اونلی وومن نیوی گیشنل‘ ریلی جمیل کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

سفر العلا سے شروع ہوا جو حائل سے ہوتا ہوا قصیم میں ختم ہو گا۔ ( فوٹو :عرب نیوز)
سعودی عرب میں خطے کی پہلی اونلی وومن نیوی گیشنل ریلی جمیل نے اپنے دوسرے ایڈیشن کا آغاز العلا کی ایلیفینٹ راک سے کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 25 ممالک کی نمائندگی کرنے والی ڈرائیورز سمیت 82 حریفوں نے ایک ریس کا آغاز کیا جو پانچ دنوں میں ایک ہزار 600 کلومیٹر کے چیلنجنگ صحرائی خطوں کا احاطہ کرے گی۔
حریفوں کی درست ڈرائیونگ اور نیوی گیشنل مہارت کی جانچ کی جائے گی۔ سفر العلا سے شروع ہوا جو حائل سے ہوتا ہوا قصیم میں ختم ہو گا۔
پہلے ایڈیشن میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی مھا الحملی نے کہا کہ ’میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کی خواتین کے ساتھ دوبارہ اس ناقابل یقین سفر پر جانے پر خوش ہوں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ ریلی اس بات کا ثبوت ہے کہ خواتین میں نئے اور چیلنجنگ تجربات کا سامنا کرنے کی ہمت ہے، خاص طور پر سعودی خواتین جنہوں نے حال ہی میں ڈرائیونگ شروع کی ہے اور اب ریلی جمیل میں ان کی مضبوط موجودگی ہے۔ میں تمام شرکا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں، آئیے مل کر اس خوبصورت سفر کو آگے بڑھائیں۔‘
عبداللطیف جمیل موٹرز کی منیجنگ ڈائریکٹر مارکیٹنگ کمیونیکیشن منیر خوجہ نے ریلی جمیل کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’جب ہم اس ناقابل یقین مہم جوئی کے لیے تیاری کر رہے تھے تو ہمارے پاس افتتاحی ایڈیشن میں 15 قومیتوں کے ڈرائیوروں اور ان کے ساتھی ڈرائیوروں پر مشتمل 68 شرکا تھے۔ آج ہمارے پاس 25 قومیتوں کے 82 شرکا ہیں جو ہماری توقعات سے زیادہ ہیں۔‘

آسٹریلیا کی سیلی کی نے کہا کہ تمام خواتین اپنی پوری کوشش کریں اور آگے بڑھتی رہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)

آسٹریلیا کی سیلی کی نے کہا کہ ’ یں ریلی میں حصہ لینے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ ریلی کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کرنے والی خواتین سے ملاقات کی ہے اور میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہوں اور تمام خواتین سے کہنا چاہتی ہوں کہ اپنی پوری کوشش کریں اور آگے بڑھتی رہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ یں منتظمین کی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے صرف خواتین کی اس دلچسپ ریلی کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا، یہ مملکت میں میرا چوتھا موقع ہے اور مجھے یہ پسند ہے۔‘

شیئر: