سعودی خاتون اسرا الدخیل نے کار ریس میں حصہ لے کر مردوں پر برتری حاصل کی ہے۔ اسرا نے چیلنج، جرات اور مہم جوئی کے جذبے سے کا ریس میں حصہ لیا- پہلی سعودی خاتون ہیں جنہوں نے سعودی ٹویوٹا چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کی ہے-
الوطن اخبار کے مطابق مقابلہ دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوا۔ اسرا الدخیل نے آٹو کراس چیمپیئن شپ میں فرنٹ وہیل ڈرائیو گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ٹیکساس میں ہونے والی ریس میں اول رہیں-
جدہ آٹو کراس چیمپین میں چوتھی پوزیشن حاصل کی جس میں 17 پیشہ ور کھلاڑی شریک تھے-
الشرقیہ چیمپیئن میں تیسری پوزیشن حاصل کی جس میں پانچ پیشہ ور افراد شریک تھے-
امریکہ میں تین مقابلوں میں حصہ لیا-

اسرا الدخیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک رینٹ اے کار سے فرنٹ وہیل ڈرائیو والی گاڑیاں کرایے پر حاصل کرکے ریس میں حصہ لینا شروع کیا۔ مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے اس طرح کی گاڑی مہیا نہیں تھی۔فیملی کار پر ہی ٹریننگ لیتی رہی۔
مزید پڑھیں
-
کراٹے بلیک بیلٹ خاتون جو اپنا ایک میگزین بھی چلا رہی ہیںNode ID: 420251
اسرا نے بتایا کہ سعودی ٹویوٹا ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ریاض سے جدہ تنہا گاڑی چلا کر آئیں-
سعودی خاتون کا کہنا ہے کہ کاروں کی ریس میں حصہ لینا بہت اچھا لگتا ہے ۔بچپن سے اس کا شوق ہے۔ اپنے بھائیوں سے کمسنی میں ہی گاڑی چلانا سیکھتی تھی۔ امریکہ میں کاروں کی ریس کے تین مقابلوں میں اس وقت حصہ لیا جب وہاں تعلیم حاصل کررہی تھی۔