الجوف میں زیتون میلہ، گورنر نے افتتاح کردیا
’زیتون میلے میں مقامی مزارعین، تاجر اور 7 ممالک کے نمائندے شریک ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
گونر الجوف ریجن شہزادہ فیصل بن نواف بن عبد العزیز نے الجوف بین الاقوامی زیتون میلے کا افتتاح کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الجوف بین الاقوامی زیتون میلے میں مقامی مزارعین، تاجر اور 7 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔
میلے کا مقصد الجوف میں زیتون کی پیداوار متعارف کرانا، مزارعین اور تاجروں کو مواقع فراہم کرنا اور مقامی زیتون کی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔
میلے میں متعدد مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں اور معروف برانڈ بھی شریک ہیں جو زیتون کی مختلف قسمیں پیش کریں گی۔
میلے میں معرف ریستورانوں کے علاوہ نوجوانوں کو فوڈ ٹرک فراہم کئے گئے ہیں جبکہ تفریح کے لیے متعدد پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔
میلے کے ضمن میں 21 مختلف سعودی برانڈز کے لیے بولیورڈ قائم کیا گیا ہے جہاں مختلف قسم کی تجارتی سرگرمیاں ہوں گی۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’میلے میں نوجوانوں کے لیے 250 مختلف اسامیاں پیدا کی گئی ہیں‘۔