Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام مرد جوان اور خوب صورت خواتین سے شادی کریں: سیف علی خان

کرینہ کپور اور سیف علی خان نے 16 اکتوبر 2012 کو ممبئی میں شادی کی تھی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بالی وُڈ کے اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان کی شادی ہندی فلم نگری کی یادگار شادی مانی جاتی ہے۔
سیف علی خان کرینہ کپور سے شادی کرنے کو اپنی زندگی کا ’بہترین فیصلہ‘ قرار دیتے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز نے سیف علی خان کے ایک پرانے انٹرویو کی یاد تازہ کی ہے جس میں وہ تمام مردوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ ’وہ جوان اور خوب صورت خواتین سے شادی کریں۔‘
جب 2014 میں سیف علی خان سے ’فلم فیئر‘ نے انٹرویو میں کرینہ کپور سے شادی کے بارے میں پوچھا کہ کیا یہ ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ تھا تو انہوں نے کہا کہ ’بالکل میں یہ کہہ سکتا ہوں۔‘
’یہ بہترین تو نہیں لیکن یہ میرے ساتھ ہونے والی اچھی چیزوں میں سے ایک تھا۔ چلیں، میں یہ کہتا ہوں کہ یہ میری زندگی کا بہترین فیصلہ تھا۔‘
اسی انٹرویو میں سیف علی خان سے میاں بیوی کی عمر میں فرق سے شادی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔
اس پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ’میں تمام مردوں کو مشورہ دوں گا کہ وہ جوان اور خوب صورت خواتین سے شادی کریں۔ یہ کتنی زبردت چیز ہے نا؟ بالکل ہے۔‘
اس سے قبل 2010 میں کرینہ کپور نے اپنی فلم ’وی آر فیملی‘ کی تشہیری مہم کے دوران ہدایت کار کرن جوہر سے بڑی عمر کے مردسے محبت کے حوالے سے بات کی تھی۔
انہوں ںے کہا تھا کہ ’وہ اب سکرین پر اپنے سے بڑی عمر کے مرد کے ساتھ محبت نہیں کریں گی کیونکہ ان کے اور سیف کے درمیان حقیقی زندگی میں 10 سال کا فرق ہے۔‘

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دو بیٹوں کے نام تیمور علی خان اور جہانگیر ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

بیبو گرل نے کہا تھا کہ ’میں کسی بڑی عمر کے آدمی سے پیار نہیں کرنا چاہتی، سیف میرے سے 10 سال بڑے ہیں، ان سے بڑی عمر کا کوئی بندہ مجھ سے برداشت نہیں ہوگا نہ ہی مجھے کوئی دلچسپی ہے۔‘
کرینہ کپور اور سیف علی خان نے 16 اکتوبر 2012 کو ممبئی میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی تھی۔
یہ پٹودی خاندان کے چھوٹے نواب کی دوسری شادی تھی، اس سے پہلے انہوں نے 1991 میں اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی جنہوں نے ان سے شادی کے لیے سکھ مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا۔
خیال رہے کہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی شادی کے بعد سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان پیدا ہوئے تھے۔
کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کے بعد ان کے دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان پیدا ہوئے ہیں۔

شیئر: