Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرینہ کپور کا سوشل میڈیا پر ’بڈھی‘ کہنے والوں کو کرارا جواب

کرینہ کپور نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کا مقابلہ کرنے کی ٹھان لی ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی عمر تو 41 برس ہو چکی ہے اور ان کے دو بچے بھی ہیں، لیکن وہ ابھی تک فِٹ ہیں اور اتنی زیادہ عمر کی نہیں لگتی ہیں۔
تاہم بالی وڈ خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی ہیروئن کو سوشل میڈیا پر لوگ ’بڈھی‘ یا عمر رسیدہ ہونے کے طعنے دیتے ہیں اور ٹرولنگ کرتے رہتے ہیں۔
اب ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کا مقابلہ کرنے کی ٹھان لی ہے۔
اپنی انسٹاگرام سٹوری میں انہوں نے ایسے لوگوں کو نشانہ بنایا ہے جو انہیں ’بڈھی‘ کے لفظ سے پکارتے ہیں۔
کرینہ کپور نے اس لفظ کا سکرین شاٹ اپنی پوسٹ میں شامل کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کمنٹس میں یہ دیکھتی رہتی ہوں اور یہ لفظ سرفہرست ہوتا ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’بڈھی کہنے کا مطلب توہین کرنا ہے؟ میرے لیے یہ محض ایک لفظ ہے جس کا مطلب بڑی عمر کا ہونا ہے۔ ہاں ہماری عمر زیادہ ہے اور ہم سمجھدار ہیں، لیکن آپ بے نام ہیں، آپ کا کوئی چہرہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی عمر ہے۔ آپ ایسے لوگ ہیں۔‘
ان کی عمر پر کئی مرتبہ بات کی گئی اور جو لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں ان کو انہوں نے بھرپور جواب دیا ہے۔

شیئر: