اسلام آباد.. تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے11جون کو انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کردیا۔پارٹی کے الیکشن کمشنر اعظم سواتی کو تمام انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا ۔ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ عمران خان نے نیوز لیکس اور پانامہ کیس پر پارٹی موقف سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں عوامی رابطہ مہم اور انٹرا پارٹی انتخابات کے امور بھی زیرغور آئے۔ عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں زیرسماعت مقدمات اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شاہ محمود، جہانگیر ترین، اسد عمر، شفقت محمود شریک نعیم الحق، شیریں مزاری، عارف علوی اور اعظم سواتی شریک ہوئے۔