Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین سفارت خانے نے سعودی شہریوں کے لیے آن لائن ویزا سروس بحال کردی

ملٹی پل ویزے کی کارروائی آن لائن کرائی جا سکتی ہے (فوٹو: عکاظ)
ریاض میں انڈین سفارت خانے نے کہا ہے کہ ’جمعہ دس مارچ 2023 سے سعودی شہریوں کے لیے آن لائن ویزا سروس بحال کردی گئی ہے۔‘
عکاظ اخبار کے مطابق سفارت خانے نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری سیاحت، تجارت،علاج، صحت اداروں سے رابطے اور کانفرنسوں میں شرکت کے لیے انڈیا کا ویزا آن لائن جاری کرا سکتے ہیں۔‘
’ملٹی پل ویزے اور مختصر اور طویل مدتی ویزے کی کارروائی آن لائن کرائی جا سکتی ہے۔‘
سفارت خانے کا کہنا ہے کہ’ ویزے کی آن لائن کارروائی کے لیے لنگ دیا گیا ہے جہاں ویزا فارم میں درکار معلومات درج کرنا ہوں گی۔‘

شیئر: