Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین آنے والے سیاحوں میں سعودی سرفہرست، انڈیا دوسرے نمبر پر

جولائی سے ستمبر 2022 کے دوران 88.1 فیصد سعودی بحرین پہنچے (فائل فوٹو: عرب نیوز)
بحرین کی انفارمیشن اینڈ ای گورنمنٹ اتھارٹی نے 2022 کی تیسری سہ ماہی سے متعلق سیاحتی اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بحرینی اتھارٹی نے بیان میں کہا ’جولائی سے ستمبر 2022 کے دوران بحرین آنے والوں میں سب سے زیادہ سعودی رہے۔ 88.1 فیصد سعودی بحرین پہنچے‘۔
دیگرخلیجی ممالک سے اسی عرصے کے دوران جانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 200 ریکارڈ کی گئی۔ یہ کل تعداد 10.4 فیصد ہے۔ 
سعودی شہری 2.09 ملین تعداد سے پہلے، انڈیا 2 لاکھ 18ہزار100 دوسرے اور کویت ایک لاکھ  17 ہزار400 سے تیسرے نمبر پررہا۔
کنگ فہد پل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پل کے راستے بحرین جانے والے سعودیوں کے لیے کووڈ ویکسین بنیادی شرط ہے۔ 

شیئر: