پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے 28 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نو رنز سے شکست دے دی۔
سنیچر کو راولپنڈی میں کھیلا گیا میچ کئی حوالوں سے یادگار رہا۔ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بناتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 263 رنز کا ہدف دیا۔
مزید پڑھیں
-
’مارٹن گپٹل پی ایس ایل میں صرف کراچی کے بولرز کو مارنے آیا ہے‘Node ID: 748486
ملتان سلطانز کی اننگز کی خاص بات ان کے اوپننگ بیٹر عثمان خان کی پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سینچری تھی، جو انہوں نے صرف 36 گیندوں پر بنائی۔
پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے بھی نہایت جارحانہ بیٹنگ کی لیکن بدقمستی سے میچ جیتنے میں ناکام رہے، اور 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز ہی بنا سکے۔
کوئٹہ کی جانب سے عمیر یوسف 67 اور افتخار احمد 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے ہیٹرک کے ساتھ ساتھ پانچ وکٹیں بھی حاصل کیں۔
آج کے دن کسی بھی ٹی20 میچ میں تاریخ کا سب سے بڑا مجموعی سکور بھی بنا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے مجموعی طور پر 40 اوورز میں 515 رنز بنائے گئے۔
دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 33 چھکے اور 45 چوکے لگا کر کے ساتھ ایک ٹی20 میچ میں سب سے زیادہ باؤنڈریز کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔
میچ میں مجموعی طور پر 378 رنز باؤنڈریز کی مدد سے بنے ہیں، یہ کسی ایک ٹی20 میں باؤنڈریز سے سب سے زیادہ بننے والے رنز ہیں۔
پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سینچری
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شان مسعود کو آرام دیتے ہوئے عثمان خان کو موقع دیا اور انہوں نے تاریخ رقم کر دی۔
ZORDAR, TEZ-RAFTAAR, DHUWAANDAAR #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #QGvMS pic.twitter.com/qLqdW7Ww22
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2023
عثمان خان نے کوئٹہ کے بولرز کو بے دردی سے پیٹا اور 11 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر اپنی سینچری مکمل کی۔ وہ 43 گیندوں پر 120 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر محمد نواز کی بال پر سٹمپ آؤٹ ہوئے۔
36 گیندوں پر سینچری بنا کر انہوں نے ملتان سلطانز کے ہی بیٹر رائلی روسو کا بھی ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے جمعے کو پشاور زلمی کے خلاف 41 گیندوں پر سینچری بنائی تھی۔
WHAT. AN. OVER. FOR. @MultanSultans #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #QGvMS pic.twitter.com/XkaGaSjIIs
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2023