مکہ کے ہسپتالوں میں گزشتہ برس 13 ہزار سے زیادہ بچوں کی ولادت
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے 4025 کیسز آپریشن کے ذریعے ہوئے( فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب مکہ مکرمہ ریجن کے ہسپتالوں میں گزشتہ برس 2022 کے دوران 13 ہزار سے زائد بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق الکامل، خلیص، زچہ وبچہ ہسپتال اورحرا ہسپتال میں رجسٹر ہونے والی مجموعی ولادتوں کی تعداد 13 ہزار428 تھی جن میں سعودی اورغیرملکی شامل ہیں۔
مجموعی ولادتوں میں 1722 غیرملکی جبکہ 11 ہزار 706 سعودی شہری شامل ہیں۔ نومولودوں میں سعودی لڑکوں کی تعداد 5 ہزار 854 تھی جبکہ غیرملکیوں کے یہاں ولادتوں میں 886 لڑکے تھے۔
نومولود سعودی لڑکیوں کی تعداد 5852 جبکہ غیرملکی نومولود لڑکیوں کی تعداد 836 رہی۔
ہسپتال ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 4025 کیسز آپریشن کے ذریعے جبکہ 7504 نارمل ولادت ہوئی ہے۔