مکہ مکرمہ میں 4 حجنوں کے ہاں بچوں کی ولادت
اتوار 17 جولائی 2022 14:10
’یکم سے 15 ذو الحجہ تک مجموعی طور پر 378 بچوں کی ولادت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میں بچہ زچہ ہسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ حج پر آنے والی 4 خواتین کے ہاں بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ خواتین کو تمام سہولتیں فراہم کی گئیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یکم سے 15 ذو الحجہ تک حجنوں سمیت مجموعی طور پر 378 بچوں کی ولادت ہوئی ہے‘۔
’ان میں سے 112 آپریشن کے ذریعہ ولادت ہوئی ہے جبکہ باقی نارمل ڈلیوری تھی‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کےدوران 280 سعودی خواتین تھیں جبکہ 94 غیر ملکی خواتین تھیں‘۔