Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں استقبال رمضان کی تیاریاں، مارکیٹیں اور علاقے سج گئے

مارکیٹوں کو رنگ برنگی برقی قمقموں اور قندیلوں سے سجایا جا رہا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں طائف شہر کی مارکیٹیں اور محلے استقبال رمضان کےلیے سجا دیے گئے۔
علاقے کی روایت کے مطابق اہل طائف اپنے محلوں کو بھی برقی قمقوں اور مخصوص پٹیوں سے سجا رہے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق طائف شہر کی قدیم روایت رہی ہے کہ ماہ صیام کی آمد کے قریب شہر کورنگ برنگی لائٹوں اور جھنڈیوں سے سجایا جاتا ہے۔ 


مارکیٹوں کے داخلی دروازوں پر بھی خیرمقدمی بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں (فوٹو ایس پی اے)

اس سال بھی اہل طائف نے قدیم روایت پرعمل کرتے ہوئے شہر کے مختلف بازاروں کو رنگ برنگی برقی قمقموں اور قندیلوں سے سجانا شروع کردیا ہے۔ 
ماہ صیام جوں جوں قریب آرہا ہے طائف کے باسی رمضان کے استقبال کی تیاریاں جوش وخروش سے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
روایتی قدیم مارکیٹں ہوں یا جدید شاپنگ مارکیٹیں انہیں رمضان کے لیے مخصوص برقی قمقموں اور رنگ برنگی قندیلوں سے سجایا جارہا ہے۔
مارکیٹوں کے داخلی دروازوں پر بھی خیرمقدمی بورڈز اوربینرزآویزاں کیے گئے ہیں۔ 

شیئر: