Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل کی برطانوی بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات

مشترکہ انسانی اقدار اور اصولوں سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
رابطہ عالمی اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور مسلم علما تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے اتوار کو بکنگھم پیلس میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ انسانی اقدار اور اصولوں سے متعلق مسائل اور مذہبی پیشواوں اور دانشوروں کے کردار کا جائزہ لیا گیا ہے۔
 خاص طرر پر اقوام عالم کےدرمیان تمدنی مکالمے کے ذریعے تعاون اور دوستی کو فروغ دینے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مذہبی اور ثقافتی قدر مشترک کو فروغ دیا جائے اور اس مقصد کے لیے مفید اور موثر مکالموں سے کام لیا جائے۔

شیئر: